ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش : کاس گنج تشدد کو گورنر رام نائک نے بدبختانہ قرار دیا ، یوگی حکومت کو سخت کارروائی کا مشورہ

اترپردیش : کاس گنج تشدد کو گورنر رام نائک نے بدبختانہ قرار دیا ، یوگی حکومت کو سخت کارروائی کا مشورہ

Tue, 30 Jan 2018 12:03:52    S.O. News Service

لکھنؤ،29؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)  اترپردیش کے گورنر رام نائک نے كاس گنج کے واقعہ کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کوسخت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مسٹر نائک نے کہا کہ ایسے واقعات کی تکرار ہر حال میں روکی جانی چاہیے۔ مہارانا پرتاپ سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کلنک کی مانند ہوتے ہیں۔ اس کا اعادہ کسی حال میں نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کاس گنج میں جو ہوا کسی کو زیب نہیں دیتا ہے، وہاں جو واقعہ ہوا وہ اتر پردیش کے لئے ایک کلنک ہے، حکومت اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حکومت ایسے قدم اٹھائے جس سے دوبارہ ایسا نہ ہو۔ اس سے پہلے گذشتہ 24 جنوری کو نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی یہاں کہا تھا کہ امن و قانون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا تھا کہ تھانوں سے زیادہ اسلحے علاقائی لوگوں کے پاس نہیں ہونے چاہیے۔ عام آدمی کو بہتر امن و قانون کا احساس ہونا چاہئے۔

دریں اثنا ریاستی حکومت کے ترجمان اور وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ كاس گنج کا واقعہ فرقہ وارانہ تشدد کے بجائے سیاسی سازش تھا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ كاس گنج کے بہانے ریاست کے امن کو کچھ سیاسی پارٹیاں ختم کرنا چاہتی ہیں۔ کاس گنج کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ حکومت وہاں فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کر ری ہے۔


Share: